• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے کردار ادا کریں،ایرانی صدر کا عمران خان کو خط

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ اسلام آباد میں سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریرکیا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سفارتی ذرائع کاکہناہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کااظہار کیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ،پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے۔  
تازہ ترین