مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت سے چین کی طرز پر لاک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر لاک ڈاؤن کیا جائے، اس حوالے سے حکومت فی الفور تیاریاں کرے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کے لیے خوراک کی فراہمی و دیگر انتظامات کو فوری طور پر حتمی شکل دے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ کورونا کی خراب ہوتی صورتحال میں عوام کی زندگی مزید خطرے میں نہیں ڈالی جاسکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی طرز پر پاکستان میں لاک ڈاون کرکے کورونا پر قابو پانے کے انتظامات کئے جائیں، اقدامات میں تاخیر کی صورت میں بھیانک انسانی المیہ ناقابل قبول ہوگا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تاخیر سے ہونے والے کسی بھی طرح کے نقصان کی ذمے داری پی ٹی آئی حکومت ہوگی ۔