• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے لڑنے کیلئے شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ

کورونا سے لڑنے کیلئے شہباز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے واپس پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا، وہ آج رات وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کے لیے لندن لے کر گئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج رات شہباز شریف لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر  لندن سے اسلام آباد کے لیے شہباز شریف کی ٹکٹ بھی بک ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کچھ روز بعد نواز شریف کا آپریشن ہونا ہے، تاہم اس کے باوجود شہباز شریف ملک واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وطن پہنچیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے ان کی ہارٹ سرجری کے لیے لندن میں نہ رکیں۔

شہباز شریف کا کہنا ہے وہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی کے تحت عوام کی مدد کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ جو پروازیں بیرون ملک ہیں انہیں واپس ملک میں آنے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین