• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا تاریخ ساز ہفتہ رہا، 100 انڈیکس پانچ ہزار پوائنٹس گرا ہے، ایک ہفتے میں سرمایہ کاروں کو 887 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کا آغاز 100 انڈیکس نے 36 ہزار 60 سے کیا اور کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 7 ہزار 607 پوائنٹس کم ہوکر 28 ہزار 453 ہوگیا۔

کاروبار میں مندی کی وجہ کورونا وائرس بھی رہی اور اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا فیصلہ بھی، سرمایہ کار اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے مایوس نظر آئے۔

جمعرات کو انڈیکس نے 19 سو پوائنٹس گرنے کےبعد ریکوری کی اور دن کا اختتام ڈھائی سو پوائنٹس کمی پر کیا۔

جمعے کے سیشن میں پانچ سو پوائنٹس اضافے نے کاروباری ہفتے کی گراوٹ 5 ہزار 3 سو 93 پوائنٹس کردی۔

کاروباری ہفتے میں47 ارب روپے مالیت کے ایک ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔  سرمایہ کاروں کو ایک ہفتے میں 887 ارب روپے کا نقصان ہوا، سرمایہ کاروں کے شیئرز مالیت 5 ہزار 907 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین