ملتان(صباح نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہحکومت طالبان کے خلاف سخت پالیسی اختیار کرے، جب ہم بات کرتے تھے کہ یہاں پر پنجابی طالبان کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے تو اسٹیبلشمنٹ اور سیاستدان روک دیتے تھے کہ یہاں پر طالبان نہیں ہیں، آرٹیکل 6مشرف پر قابل عمل نہیں ہوتا اگر یہ بات نکلتی تو اس میں صرف مشرف ہی نہیں دیگر لوگ بھی اس کی گرفت میں آتے ہیں ۔ ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں دہشت گردوں کے خلاف حکومت کو سخت پالیسی اپنانی چاہیے صرف آپریشن ہی حل نہیں، غربت اور جہالت کو ختم کر نے سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 مشرف پر قابل عمل نہیں ہوتا اگر یہ بات نکلتی تو اس میں صرف مشرف ہی نہیں دیگر لوگ بھی اس کی گرفت میں آتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو بغیر تحقیق دہشت گرد قرار دینا افسوسناک ہے ۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ان کے گھر جا کر معافی مانگنی چاہیے۔ یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ ہم فرینڈلی نہیں ذمہ دار اپوزیشن ہیں، آئندہ الیکشن اپنے منشور اور پروگرام پر لڑیں گے۔