• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف قبل ازوقت وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ

کراچی(آئی این پی، مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف قبل ازوقت وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف آج واپس پہنچ رہے ہیں،وہ صبح ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو مشکل میں دیکھ کر فیصلہ کیا، فضائی حدود بند ہونیکا سن کر نوازشریف سے واپسی کی اجازت لی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال میں پاکستانی عوام مشکل میں ہیں اسے دیکھتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ نوازشریف کا آپریشن اگلے ہفتے ہونا ہے۔
تازہ ترین