لندن(مرتضیٰ علی شاہ) پاکستان کورونا بحران کی لپیٹ میں ہے۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چار ماہ بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان واپس آرہے ہیں۔ شریف خاندان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے دل کی سرجری آئندہ ہفتے ہوسکتی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لیڈر نوازشریف کی ہدایت پر پاکستان لوٹ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بحران کے وقت میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو میری ضرورت ہے۔