• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی سرحد کھول کر کرونا کوخوش آمدید کہاگیا‘ بی این پی عوامی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی عوامی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر اصغر رند نے کہاہےکہ وفاقی حکومت کی غیرذمہ دارانہ پالیسوں اور بلوچستان حکومت کی نااہلی سے کرونا ملک بھر میں پھیل رہاہے چائنا میں زیر تعلیم طلباو طالبات کو اس لیے واپس نہیں لایاگیا کہ وائرس پھیلے گا مگر ایران کی سرحد کھول کر کرونا کو خوش آمد یدکہاگیا انہوں نے کہا کہ ملکی وغیر ملکی میڈیا نے کرونا کے باعث ایران کی صورت حال کو تشویشناک قرار دیا تھا جہاں روزانہ سینکڑوں مریض ہلاک ہورہے ہیں تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر کو خیمہ بستی کا نام ہی دیا جاسکتا ہے ایران کے بعد اب افغانستان کی سرحد بھی کھول دی گئی ہے اس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ وفاقی حکومت ایک خاص حکمت عملی کے تحت کرونا کے پھیلاؤ میں منصوبہ بندی کررہی ہے تاکہ بیرونی امداد ملے مگر احمقانہ سوچ ہے انہوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کو ملازمین کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق اور بین الاقوامی اداروں سے امداد کی اپیل کرے۔
تازہ ترین