پشین(خ ن)ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کیڈٹ کالج پشین کے ہاسٹل کوکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قائم کئے جانیوالے قرنطینہ سینٹر میں زائرین کی منتقلی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ مذکورہ قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو نہیں رکھا جائیگا زائرین کا کوئی کنٹینر پشین نہیں آیا سینٹر کا قیام صرف اور صرف پشین کے مشتبہ مریضوں کیلئے قائم کیا گیا ہے سینٹر کو مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کی صورت میں فعال کیا جائیگا انہوں نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر اسکریننگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔سوشل میڈیا پر افراتفری نہ پھیلائیں یہ زیادہ نقصان پہنچاسکتی ہے۔