اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔ لندن میں نواز شریف نے گلے لگایا، والدہ نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
وطن واپسی پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا، جس کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگئے۔
میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ آزمائش میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے ۔نواز شریف کا بھی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے ہمیشہ کام کیا۔