• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 644 ہو گئی ہے، سندھ میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 292 ہے۔

کراچی میں 105 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، ایک مریض انتقال کر چکا ہے جبکہ 3 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے مزید 17 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 152 ہو گئی، بلوچستان میں 103، گلگت بلتستان میں 55، خیبر پختونخوا میں31، اسلام آباد میں 10 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے 2 مریض انتقال کر چکے ہیں، ملک بھر میں اس موذی مرض سے انتقال کر جانے والوں کی تعداد 3 ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں آج رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن کیے جانے کا امکان ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا باضابطہ اعلان آج دوپہر متوقع ہے، جس کے لیے سندھ حکومت نے پاک فوج کی مدد طلب کر لی ہے اور محکمۂ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

کورونا وائرس کے پیشِ نظر اسلام آباد میں 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سندھ حکومت کا کل سے لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے 2 دن کے لیے صوبے میں مارکیٹیں، پارکس اور عوامی اجتماعات کے مقامات بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں صبح 9 بجے سے شاپنگ مالز، مارکیٹس، ریسٹورنٹس 48 گھنٹے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، صوبے میں آج سے بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ 7 روزتک بند کر دی گئی ہے۔

بلوچستان میں بھی 10 روز تک لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، گلگت بلتستان میں بھی تجارتی مراکز بند ہیں۔

تازہ ترین