• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی حکومت کو شریف گروپ کے اسپتال استعمال کرنے کی پیشکش

شہباز شریف کی حکومت کو شریف گروپ کے اسپتال استعمال کرنے کی پیشکش


مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے حکومت کو شریف گروپ کے اسپتال قرنطینہ سینٹرز کے طور پر استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسپتال کورونا  وائرس سے بچاؤ کی سہولتوں کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ کورونا کے معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن نے پارٹی رہنماؤں پر مشتمل ہیلتھ ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 4 ماہ بعد آج صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچے ہیں۔

شہباز شریف کی پاکستان آمد سے قبل لندن میں نواز شریف نے انہیں گلے لگایا اور والدہ نے دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

وطن واپسی پر ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے استقبال کیا، جس کے بعد اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزمائش میں قوم کے ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے، نواز شریف کا بھی پیغام ہے کہ قوم متحد رہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ایک ٹیم کی حیثیت سے ہمیشہ کام کیا۔

تازہ ترین