• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے آنے والی فیملی نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا

ایران سے آنے والی فیملی نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا


رحیم یارخان میں ایران سے براہ راست صادق آباد اسپتال پہنچنے والے خاندان نے پنجاب حکومت کےانتظامات کا پول کھول دیا ۔

تفتان بارڈر سےایک خاندان انتظامیہ کو چکمہ دیکر بسوں کے ذریعے جمعہ کے روز تحصیل اسپتال صادق آباد پہنچا۔جنہیں دیکھ کراسپتال میں موجود طبی عملے نے سب کےلیے کھلا خطرہ قرار دیا، اور اس صورتحال کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ویڈیو میں ڈاکٹروں کے پاس حفاطتی لباس نہ ہونے کی شکایت بھی کی گئی ہے ۔

ایران سے براہ راست آنے والے زائرین میاں بیوی اور دو بچوں کا تعلق احمد پورلمہ کی بلوچ کالونی سے ہے۔

اس صورتحال پرڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے وائرل ویڈیو کو گمراہ کُن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو تمام تر حفاطتی کٹس فراہم کی گئی ہیں اور مشتبہ مریضوں کے لئے قرنطینہ وارڈ بھی بنادیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو بنانے والے ڈاکٹر زکے خلاف محکمانہ کارروائی کےلیے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایچ او کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے ۔

تازہ ترین