• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان ڈاکٹر اسامہ قوم کا ہیرو زندگی خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے رہے

نوجوان ڈاکٹر اسامہ قوم کا ہیرو زندگی خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کا علاج کرتے رہے 


کراچی(جنگ نیوز)کورونا وائرس سے پاکستان میں 6افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ان میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس نے اپنی زندگی کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض کی ادائیگی کو افضل سمجھا اور کورونا کے مریضوں کو بچاتے ہوئے چل بسا۔ 

پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے متاثرافراد کا علاج کرنے والے نوجوان ڈاکٹر اسامہ ریاض خود اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فرق کا کہنا تھا کہ ’یہ وہ دور ہے جس میں بھائی بھائی سے بھاگ رہا ہے، وائرس کا اتنا خوف ہے کہ باپ بیٹے کا نہیں رہا اور بیٹا باپ کا نہیں رہا، اس صورتحال میں ڈاکٹر اسامہ ریاض اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرتے رہے تھے، ڈاکٹر اسامہ اصل ہیرو ہے۔

 ان کی قدر دانی کی جائے،ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔ڈاکٹر اسامہ ریاض، تفتان سے گلگت بلتستان آنے والے زائرین کے پڑی بنگلہ کے مقام پر قائم کردہ قرنطینہ مرکز میں اس وائرس سے متاثر ہونے سے قبل خدمات انجام دے رہے تھے۔

تازہ ترین