اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تک کورونا وائرس کی عالمی وباءپر قابو نہیں پایا جاتا اس وقت تک کے لئے انسانی بنیادوں پر ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے باعث ایرانی عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں میں ناکامی ہو رہی ہے، اس وبائی مرض کے خلاف انسانیت کو متحد ہونا چاہیے۔