اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے چمچے ایسے خوش ہو رہے ہیں جیسے شہباز شریف نہیں کمانڈر سیف گارڈ آ گیا ہے، اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ سالوں حکمرانی کے بعد تباہ حال ادارے اور کمزور معیشت دے کر لندن جا بیٹھیں اور ٹھٹھے لگائیں ، آنا جانا لگا رہے گا لیکن ان کاسیاسی مستقبل بڑا زیرو ہے، انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں سے زیادہ انہیں قرنطینہ میں رکھنے کے بعد انہیں رپورٹ ملی ہے ، شکر ہے کہ میرا سی او وی آئی ڈی19 منفی ہے ، ٹیسٹ کے بعدکا انتظار اعصاب شکن تھالیکن اللہ کا شکر ہے کہ اچھی خبر ملی لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا ا نسانیت سرخرو ہو گی اور ہم اس وباء کو شکست دے پائیں گے۔