• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھرمیں رہیں، خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں، وقار یونس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ گھروں میں رہنے سے ہی ہم خود کو اور دوسروں کو عالمی وبا کورونا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وقاریونس نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے گھروں میں رہنے کی درخواست ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ عوام کے گھروں میں رہنے سے اس وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، گھروں میں رہ کر ہم خود اور اپنے خاندان سمیت دوسروں کو اس وبا بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کورونا وائرس تب تک گھر نہیں آتا جب تک باہر لینے نہیں جائیں گے۔

تازہ ترین