آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے وبائی بیماری سے بچنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے خود تنہائی اختیار کر لیں۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی عالمی وبا سے بچاؤ کے متعلق عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وبا سے بچنے کے لیے اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کریں اور خود تنہائی اختیار کر لیں۔
گلین میکسویل نے کہا کہ لاعلمی کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں کو مرنے نہیں دے سکتے ۔
گلین میکسویل نے مزید کہا کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اس طرح ہم سب کا خیال رکھ پائیں گے۔