• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: تاجر کا کورونا فنڈ میں 97 لاکھ روپے کا عطیہ

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی کے ایک تاجر نے سندھ حکومت کے کورونا وائرس فنڈ میں 9 اعشاریہ سات ملین روپے کی رقم عطیہ کی ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجر نے 97 لاکھ روپے کی خطیر رقم سندھ بینک میں جمع کروائی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا کہ تاجر نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک 88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے ایک ملین روپے کا عطیہ دیا  تھا۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 88 سالہ شخص نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1 ملین (دس لاکھ) روپے کا چیک دیا جس کے ساتھ ایک چھوٹا خط تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اُس عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔ اُس شخص نے وزیراعلیٰ سندھ کو یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دے رہے ہیں۔

ملک میں تمام بینکس کی برانچز کھلی رہیں گی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک میں تمام بینکوں کی برانچزکھلی رہیں گیجبکہ بینکوں کےکام کرنےکی اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک برانچز صبح 10 بجے کام کا آغاز کریںاور شام ساڑھے 4 بجے بینک بند کردیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ تمام بینکوں میں صرف ضروری اسٹاف کےساتھ کام کریںجبکہ بینک میں کورونا کی نشاندہی پراس برانچ کو فوری بند کردیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ برانچ بند کرنےپراسٹیٹ بینک کومطلع کیا جائے جبکہ اے ٹی ایم کےذریعےصارفین کوکیش سہولت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کو آن لائن سہولت میں کوئی تعطل نہ ہوجبکہ تمام بینک ملازمین شاختی کارڈ اور بینک کا کارڈ ساتھ رکھیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کوکیش پہنچانے والی گاڑیوں میں بیٹھے لوگ بھی شناختی کارڈ اورکمپنی کارڈ ساتھ رکھیں۔

تازہ ترین