سکھر (بیورو رپورٹ) پولیس نے 2ماہ قبل ایران و سعودی عرب سے آنیوالے افراد کو سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 2 ماہ قبل بیرون ممالک سے آنیوالے افراد کو آبزرویشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے ایسے افراد جو کہ 2ماہ قبل مختلف ممالک سے سندھ پہنچے ہیں انہیں ٹریس کرکے قرنطینہ سینٹر پہنچایا جارہا ے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے مطابق روہڑی اور صالح پٹ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 2ماہ قبل ایران و سعودی عرب سے آنیوالے افراد کو قرنطینہ سینٹر سکھر منتقل کیا گیا ہے، بیرون ممالک سے سکھر پہنچنے والے تمام افراد کی لسٹ موجود ہے مزید لوگوں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جائیگا۔