• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کھلاڑیوں کیلئے آن لائن ٹریننگ کا آغاز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی آن لائن ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ اولمپئن سمیع اللہ اور اولمپئن احمد عالم کی ویڈیوز دیکھ کر کھلاڑیوں نے گھروں میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔کے ایچ اے نے دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ جس کے بعد کھلاڑیوں نے گھروں پر ٹریننگ شروع کردی ۔ سمیع اللہ اور احمد عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا کھیل سے ناطہ جڑا رہے اس وجہ سے انہیں ہلکی پھلکی ٹریننگ سے آن لائن آگاہ کررہےہیں۔
تازہ ترین