آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس، بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن لوٹ آئے

کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی صورتحال میں  پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی بھارت میں ہی پھنس گئی تھی جسے دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداران کی مداخلت کے بعد وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرجری کی غرض سے بھارت گئی اس فیملی کو لاک ڈاؤن کے بعد جمعرات کے روز پاک بھارت بارڈر کی بندش کے باعث اسے استعمال کرنےکی اجازت نہیں تھی، جس کی وجہ سے انہیں وہیں ٹھہرنا پڑا ۔

امرتسر میں مقیم بھارتی صحافی  رویندر سنگھ روبن نے اس فیملی کو اپنے  گھر میں پناہ دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی صحافی رویندر سنگھ  روبن نے بتایا کہ پاکستانی فیملی کی یہاں موجودگی پر پاکستانی وزیر داخلہ اور بھارتی وزیر خارجہ نے لاک ڈاؤن کی صورت میں بھی اس فیملی کو پاکستان جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداران نے اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور فوراً جواب ارسال کیا۔

روبن کی جانب سے شئیر کئے گئے ویڈیو پیغام میں سرجری کی غرض سے گئے 12 سالہ بچے نے دونوں ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان سے گئی اس فیملی نے واپسی پر بھارت میں دیئے گئے پیار اور سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید