• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے شدید اثر کی زد میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی آئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان تھا جبکہ شدید مندی کے بعد کاروبار روک دیا گیا۔

شدید مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس کمی سے 28840 پوائنٹس پر آگیا۔

شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 2 گھنٹے کے لیے بند ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز مندی

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتِ حال اور اس کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے گراوٹ کا گزشتہ 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

تازہ ترین