عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا لازمی ہے، یہ وبا ایک انسان سے دوسرے انسان میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے مگر جن افراد کا قوت مدافعت مضبوط ہے انہیں اس وبائی بیماری سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
طبی و غذائی ماہرین کے مطابق اس وقت وبا سے لڑنے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بھی لازمی ہے جس کے لیے وٹامن سی سے بھر پور پھلوں کا استعمال نہایت مفید ہے ۔
ماہرین کے مطابق اس موسم میں عام نزلہ ، زکام ، بخار اور وائرل کا ہونا عام سی بات ہے مگر آج کل عالمی وبا کوروناوائس کے پیش نظر اس وائرس اور تمام عام وائرل سے بچنے کے لیے وٹامن سی اور سیٹریس پھلوں کا استعمال کرنا مفید ہے جن میں انار، لیموں اور مالٹے شامل ہیں۔
ان پھلوں کو ثابت کھانے سمیت ان کا رس نکال کر ایک ساتھ مشروب بنا کر بھی پیا جا سکتا ہے ، انار اور مالٹے چونکہ قدرتی مٹھاس رکھتےہیں اس لیے ان میں اضافی چینی شامل کرنے کی ضرورت نہیں اور نہ اس میں برف استعمال کی جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وبائی بیماری سے بچنے کے لیے کم سے کم باہرنکلیں ، گھروں میں رہیں انار، لیموں اور مالٹوں کا تازہ رس نکال کر استعمال کریں ، یہ مشروب آپ کا قوت مدافعت بڑھانے سمیت جلد، بال ، ناخن سمیت مجموعی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب کرے گا ۔