• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پنجاب حکومت کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل

ترجمان پنجاب حکومت کا شہباز شریف کے بیان پر ردعمل


ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نےکہا ہے کہ شہباز شریف ایک جانب کہتے ہیں، سیاست کا وقت نہیں اور خود ہی سیاسی بیانات دیتے ہیں۔

شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نےکہا کہ کھرب پتی شریف خاندان موجودہ صورتحال میں کم از کم اپنا اسپتال ہی کورونا کے مریضوں کے لیے وقف کردیتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تمام سرکاری اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مفت ٹیسٹ کررہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے شہباز شریف اپنے دور حکومت میں ٹیسٹوں کی فیسیں لیتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی اضافی وینٹی لیٹرز اور آلات منگوانے کے آرڈرز کرچکی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی منظوری دی ہے۔

تازہ ترین