• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نمٹنے کے لیے متفقہ پالیسی کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال پر آل پارٹیز ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کےلیے متفقہ پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پہلے ہی کافی غلطیاں اور تاخیر ہوچکی ہے، مزید تاخیر ناقابل معافی جرم ہوگا۔ پرویز الہیٰ بولے اتحاد کے ذریعے ہی اس آفت سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر قومی پالیسی بنانی چاہیے تھی جبکہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کورونا وائرس کا مقابلہ سیلف آئسولیشن اور لاک ڈاؤن سے ہی ہوسکتا ہے۔

میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے۔ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سندھ حکومت نے بروقت اقدامات اُٹھائے جو قابل تعریف ہیں۔

آل پارٹیزکانفرنس میں اختر مینگل اورحاصل بزنجونے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین