• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال آویز نے ’امریکن آئیڈل‘ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا

بلال آویز نے ’امریکن آئیڈل‘ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا 


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکی گلوکار بلال آویز نے امریکی ٹی وی کا مقبول ٹیلنٹ شو’امریکن آئیڈل‘ کا پہلا راؤنڈ جیت لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلال آویز امریکن آئیڈل کے18ویں سیزن کے پہلے مرحلےمیں کامیاب ہوئے اور اب ان کی نظریں ٹاپ 20 فائنلسٹ پر مرکوز ہیں۔اگر بلال ٹاپ 20 فائنلسٹ کی فہرست میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ اس شو کی 18 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہوگا کہ جب کسی پاکستانی نژاد کی اس مرحلے تک رسائی ممکن ہوئی ہے۔

تازہ ترین