• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی، پولیس نے شاہین باغ کا احتجاجی مظاہرہ بزور طاقت ختم کروادیا

نئی دہلی(پی پی آئی)جنوبی دہلی کے شاہین باغ میں گزشتہ 101دن سے متنازع شہریت قانون کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے کو دہلی پولیس نے بزور طاقت ختم کرادیا، پولیس نے ٹینٹ اکھاڑ پھینکے اور مزاحمت پر کئی خواتین کو حراست میں لے لیا، پولیس نے مزاحمت پر کئی خواتین کو گرفتار کرلیا۔دہلی پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلتے اثرات کے مدنظر شاہین باغ میں بیٹھی خواتین کے خلاف کارروائی کی اور انھیں مظاہرہ ختم کرنے کے لیے مجبور کیا۔ مظاہرے کے مقام سے پولیس نے ٹینٹ وغیرہ بھی اکھاڑ کر پھینک دیے ۔
تازہ ترین