• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت جذبہ خیرسگالی کے تحت میرشکیل کی ضمانت کرائے، شہباز شریف

حکومت جذبہ خیرسگالی کے تحت میرشکیل کی ضمانت کرائے، شہباز شریف


لاہور( نمائندہ جنگ)قائدحزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ،اس وقت پوری دنیا میڈیا کے کردار کو سراہ رہی ہے ،حکومت کورونا سے نمٹنے کے لئے میڈیا کو قریب لائے اور گلے سے لگائے ،خیر سگالی کے جذبے سے میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت کرائیں۔ اس سے میڈیا میں حکومت کا اچھا تاثر جائے گا اور کورونا کے خلاف مہم کامیابی سے آگے بڑھے گی، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ،اس وقت پوری دنیا میڈیا کے کردار کو سراہ رہی ہے ، میڈیا کورونا وائرس کے خلاف مہم میں لیڈ کر رہا ہے اوراس کا کلیدی کردار ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی رہنما بھی ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کی رہائی کا مطالبہ کرچکے۔

تازہ ترین