• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسپیکر پارلیمانی اجلاس سے واک آوٹ

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اسپیکر پارلیمانی اجلاس سے واک آوٹ


قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اسپیکر پارلیمانی اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ اجلاس میں بیٹھنا تک گوارا نہیں کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کی سب سے بڑی وبا کا سامنا ہے اور وزیراعظم موجود نہیں ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کی یہ سنجیدگی ہے تو ہم اجلاس میں نہیں بیٹھیں گےجبکہ انہیں اتنا بھی احساس نہیں ہے کہ یہ مشاورتی اجلاس ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم یہاں سیاست کرنے تو نہیں آئے، یہ سوچنے بیٹھے ہیں کہ مل کر قوم کو کیسے بچائیں۔

پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس سے شہباز شریف کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری نے بھی اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

تازہ ترین