آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

قوم کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش، ورلڈکپ 1992 ٹرافی کی نمائش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)1992 میں میلبور ن کرکٹ گراونڈ میں انگلینڈ کو 22رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے کارنامے کی یادتازہ کرنے کے لئےبدھ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹرافی کو ڈسپلے کیا گیا۔ پی سی بی لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے کروڑں شائقین کو ٹرافی دکھائی۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ چیمپئن بنی تھی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں کورونا وائرس کی وجہ سے دفعہ144ہے اس لئے شائقین کے لئے گرائونڈ میں ٹرافی رکھ کر لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دکھائی گئی اس ٹرافی کو رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ مشکل وقت میں قوم کو جگایا جائے اور ان کے حوصلوں کو ورلڈ کپ مہم سے نوجوان نسل کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔

اسپورٹس سے مزید