• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپکس کیلئے جاپان نے 12 ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس گیمز کے التواءکا دنیا بھر کی اولمپکس کمیٹی، کھیلوں کی تنظیموں اور کھلاڑیوں نے بھر پور خیر مقدم کیا ہے اور اسے انسانی صحت اور کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں اہم ترین فیصلہ قرار دیا ہے۔ اولمپکس کا التواء جاپان کے لئے یہ ایک بہت بڑا دھچکا تھا ، جس کی تیاریوں میں 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ، منگل کا فیصلہ جاپان کے نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب سے 122 دن پہلے آیا ہے ، جس میں ایونٹ کا آغاز ہونا تھا، 206 ممالک کے 11 ہزار کھلاڑی ایکشن میں ہوتے ۔ جاپانی کوہ پیما ٹومو ناراساکی نے کہا کہ جب میں نے یہ سنا کہ اولمپکس کو ملتوی کردیا گیا ہے تو مجھے ایمانداری سے حیرت ہوئی۔ پاکستان کے شاہ حسین شاہ نے کہا کہ مجھے مزید تیاری کا موقع مل گیا جبکہ اولمپکس میں رسائی حاصل کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا میرے لئے اگلے 16ماہ خود کو فٹ رکھنا بڑا چیلنج ہوگا۔ امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور بھارت کے کھلاڑیوں نے آئی او سی کے فیصلے کو بروقت قرار دیا اور کہاکہ اس اقدام سے تیاری کا طویل وقت مل جائے گا۔

تازہ ترین