لندن (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور میسی نے لاکھوں ڈالرز کے عطیات کیے ہیں۔اسپین کے شہر بارسلونا کے ہسپتال کے مطابق بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے مشہور اسٹار لیونل میسی نے ان کے ہسپتال کو 5لاکھ یوروز عطیہ کیے ہیں جبکہ ایک اور ہسپتال کو بھی اتنی ہی رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسپین میں اب تک 3ہزار 434افراد ہلاک اور 47ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔میسی کے آبائی ملک ارجنتائن میں اب تک 300کیسز اور 6ہلاکتوں کی تصدیق چکی ہے۔انگلش پریمیئر لیگ کے مشہور کلب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے بھی اسپین کے لیے 9لاکھ 20ہزار یوروز عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔