• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)13ویں قومی جو جٹسو چیمپئن شپ 2020 ملتوی کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جوجٹسو انٹرنیشنل فیڈریشن اور جوجٹسو ایشیا یونین کے زیراہتمام کھیلے جانے والے تمام ایونٹس کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخوں کا اعلان آرگنائزنگ یونٹ کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ فیڈریٹنگ یونٹوں کے تمام تربیتی سیشن روک دیے گئے ہیں اور ایشین یونین نے بھی ایشین چیمپئن شپ منسوخ کردی ہے۔ بدھ کو اعلامیے کے مطابق کورونا کی عالمی وباء کے خاتمے اور ملک میں کھیلوں کے حوالے سے حالات سازگار ہوتے ہی نیشنل چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین