• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاؤن کمیٹی رانی پورکے ملازمین تنخواہ سےتا حال محروم

رانی پور(نامہ نگار) ٹاؤن کمیٹی رانی پور کی انتظامیہ وزیر اعلیٰ سندہ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں،سیکڑوں ملازمین گذشتہ ماہ سے تنخواہوں سے محروم،ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے ذہنی دباؤ کا شکار باخبر ذرائع کے مطابق ٹاؤن کمیٹی رانی پور کی انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندہ کی جانب سے ملکی موجودہ صورتحال ملازمین کی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کو رواں ماہ کی پچیس تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے تاکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ضعیف العمر ملازمین موجودہ ملکی صورتحال میں ضروریات زندگی کو باآسانی پورا کر سکیں مگر ٹاؤن کمیٹی رانی پور کی انتظامیہ وزیر اعلیٰ سندہ کے احکامات پر عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہے ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹاؤن کمیٹی رانی پور کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث گذشتہ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں وزیر اعلیٰ سند ھ کے احکامات پر گذشتہ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ملازمین میں امید کی کرن نظر آ رہی تھی جس پر بھی ٹاؤن کمیٹی رانی پور کی انتظامیہ نے پانی پھیر دیا ہے کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر، مقروض،مریض ملازمین اور اہل خانہ میں مریض افراد ضروریات زندگی پورا کرنے کیلئے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوچکے ہیں ۔
تازہ ترین