• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونگھنے،چکھنے کی حس متاثر ہو تو کورونا وائرس ہے،ماہرین

پیرس (اے ایف پی) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی انسان کی سونگھنے اور چکھنے کی حس ختم ہو جائے تو وہ سمجھ جائیں کے ان کو کورونا وائرس ہے، چاہے ان کا کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہو، برطانوی اور فرانسیسی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو جانچنے کا یہ ایک طریقہ بھی ہوسکتا ہے، جس میں چکھنے کی حس بھی متاثر ہوتی ہے، ماہرین نےمتنبہ کیا ہے کہ برطانیہ اور فرانس میں ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سونگنے اور چکھنے کی حس متاثر ہوئی ہو اور ان کا کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت کئی مریضوں کی چکھنے اور سونگنے کی حس ختم ہوئی ہے۔
تازہ ترین