• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خراج تحسین

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ‎پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر ‎علامہ قاری محمد عباس نے پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی کوششوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کی صلاحیتوں اور خدمات پر فخر اور ناز ہے، سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ اور اُن کی کابینہ نے اس مشکل ترین وقت میں جس حکمت عملی کا مظاہرہ کیا اور اپنی حکیمانہ و مدبرانہ فہم و فراست کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جو بہترین تجاویز اور اقدامات کو اپنایا ہے وہ لائق تحسین اور قابل فخر ہیں سید مراد علی شاہ نے عملی طور پر دنیا کو یہ ثابت کر کے دکھا دیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکر اور جیالے اپنے شہید قائد ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے سنہری اصولوں پرچلتے ہوئے اپنے آپ کو عوامی خدمات کیلئے وقف کرنےکی ہمت اور طاقت رکھتے ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ایسی مشکل ترین گھڑی میں عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اللہ تعالی وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی بہادر اور قابل ترین کابینہ اور ٹیم کو مزید استقامت کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے تاکہ وہ اس موذی وائرس کرونا کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھ سکیں علامہ قاری محمد عباس نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی چند روز پہلے ہونے والی تقریر پر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں مراد علی شاہ کے کرونا وائرس کے احسن اقدامات کا اشارہ کے طور پر بھی ذکر تک نہیں کیا جب کہ مراد علی شاہ کے بہترین انتظامات و اقدامات اور کاوشوں کی عالمی میڈیا میں مبصرین نے بھی تعریف کی ہے اور خصوصی طور پر اقوام متحدہ کے نمائندگان نے کرونا وائرس کے معاملہ میں صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ شاہ کی طرف سےاقدامات کوسراہا ہے۔
تازہ ترین