آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا سے بچاؤ، اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کریں، پیر پگارا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے ملک بھر میں موجود اپنے مریدوں اور عقیدت مندوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے فوری طور پر اپنے علاقوں میں اذانیں دینے کا سلسلہ شروع کردیں اور باری تعالیٰ سے اس کا رحم و کرم طلب کریں۔ حر جماعت کے نام اپنے خصوصی پیغام میں پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا نے کہا کہ یہ ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے اور رب کریم اپنے محبوب سرکار دو عالم ؐ کے طفیل ہم پر ضرور رحم فرمائے گا۔ انہوں نے حر جماعت اور تمام پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا کی وبا کے پیش نظر تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اپنے گھروں میں رہ کر اللہ تعالیٰ سے اس کی پناہ اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا کریں۔

ملک بھر سے سے مزید