• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد( خالد مصطفیٰ )گیس کی قیمتوں میںممکنہ کمی کرنے کا اقدام کھٹائی میں پڑگیا ہےکیونکہ گیس کمپنیوں نے بشمول ایس این اور ایس ایس نے حکومت کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے،تاہم بدھ کو ہونے والے ایک اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کے بورڈ آف ڈاریکٹرز نے طے کیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہوا گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی جس کے لئے تیاری کی لاگت کا جائزہ لینا ہوگا، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ڈاریکٹرز کو جائزہ لینے کے لئے کہا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے اس ضمن میں قابلیت کو بڑھانا ہوگا، تاکہ کنزومرز پر دباؤکم کیاجائے اس کےلئے کمپنی کی مالی صحت کا بھی جائزہ لینا ہوگا، پاور ڈویژن نے گیس کمپنیوں کو کہا تھا کہ حکومت ٹیرف میں کمی کرنا چاہتی ہے اس کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں،اس سلسلے میں کمپنیوں کے بورڈ آف ڈاریکٹرز سے ان کی اپنی رائے جاننے کے لئے بھی کہا گیا تھا۔

تازہ ترین