• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج شب دعا، کل یوم توبہ منایا جائے گا، جماعت اسلامی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے تحت مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی خصوصی ہدایت اور جاری ملک گیر رجوع الی اللہ مہم کے سلسلے جمعرات کو شب دعا اور جمعۃ المبارک کو یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا جبکہ جمعہ کو علمائے کرام اپنے خطاب میں عوام کو کورونا وائرس کی وباءسے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر سے آگاہی اور اللہ سے جڑنے کی ترغیب دیں گے۔ ملک کی دیگر دینی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی حمایت وتائید کی ہےجس میں جے یو پی کے صاحبزادہ شاہ اویس نورانی،جے یو آئی کے مولانا عبدالکریم عابد، مرکزی اہل حدیث کے مفتی یوسف قصوری، شیعہ علماءکونسل کے علامہ ناظرعباس تقوی، نظام مصطفیٰ پارٹی کے حاجی حنیف طیب، جمعیت اتحاد العلماءکے مولانا عبدالوحید ودیگر شامل ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ شب دعا اور یوم توبہ انفرادی و اجتماعی طور پر اہل خانہ کے ساتھ خصوصی اہتمام کیا جائے۔کورونا وائرس ہمارے اعمال کا نتیجہ اور قوم کا امتحان و آزمائش ہے۔ گناہوں سے توبہ نجات کا واحد حل رجوع الی اللہ ہے۔رحمت کے دروازے کو دعا اور عجزو انکساری سے ہی کھولا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین