• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شہریو! گھبرانا نہیں ہے ، نریندر مودی کا بھی عوام کو پیغام

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اپنے شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ میرے شہریوں ، گھبرانہ نہیں ہے ، تمام ضروری اشیاء خوردونوش اور ادویات عوام کے لئے موجود ہوں گی۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں بدھ کو کورونا وائرس کے باعث 21؍ روزہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر عوام کے نام اپنے پیغا م میں کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ ’ میرے شہریو!، گھبرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ تمام ضروری اشیاء خورد و نوش اور ادویات عوام کے لیے موجود ہوں گی‘۔ مرکز اور مختلف ریاستوں کی حکومتیں اسے یقینی بنانے کیلئے ضروری روابط رکھیں گی ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ہم سب ملکر کورونا سے لڑیں گے اور صحت مند بھارت کا وجود یقینی بنائیں گے۔ 
تازہ ترین