• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روازنہ 10؍ ہزار قدم پیدل چلنے سے امراض قلب اور کینسر کا خطرہ 50؍ فیصد تک کم ہو جاتا ہے

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 40؍ اور اس سے زیادہ عمر کے افراد اگر روزانہ 10؍ ہزار قدم پیدل چلیں تو ان میں امراض قلب اور کینسر کا خطرہ 50؍ فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تحقیق کے دوران 40 اور اس سے زیادہ عمر کے 4800؍ بالغ افراد کی چہل قدمی کا ریکارڈ جمع کرکے ان کی دل کی صحت کا جائزہ لیا گیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آئندہ 10؍ سال کیلئے ان میں امراض قلب اور کینسر کا خطرہ 50؍ فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، اگر پیدل چلنے کیلئے قدموں کی تعداد بڑھا کر 12؍ ہزار کر دی جائے تو یہ خطرات 65؍ فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ جنرل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ سروے میں حصہ لینے والے افراد سے ان کی صحت، خوراک، تعلیم اور روز مرہ کے معمولات کے متعلق مختلف سوالات کیے گئے جس کے بعد ماہرین ان نتائج پر پہنچے ہیں۔
تازہ ترین