• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی، کنٹرول روم کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وبائی امراض سے بچاؤ اور کورونا کنٹرول آرڈیننس 2020 کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں جس کے تحت پنجاب ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب حکومت کے آرڈیننس کے تحت صوبے کے تمام نجی و سرکاری میڈیکل سٹاف کو ڈیوٹیاں اسائن کی جاسکیں گی، ڈپٹی کمشنرزبوقت ضرورت کسی بھی شخص کے حوالے سے احکامات جاری کر سکیں گے - آرڈیننس کے تحت پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر پولیس کسی بھی جگہ میں داخل ہو سکے گی ۔پولیس ڈپٹی کمشنر کے احکامات پرعمل کرانے کے لئے ضرورت کے مطابق فورس کا استعمال بھی کر سکے گی-آرڈیننس کے تحت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ، کسی شہری کے کسی بھی جگہ داخلے ، اخراج اور رکنے کا کنٹرول انتظامیہ کے ہاتھ میں ہو گا- وبا کے حوالے سے مشتبہ شخص کو 48 گھنٹوں تک مخصوص جگہ پر سکریننگ کے لئے رکھا جاسکے گا- - سکریننگ کرنے والے میڈیکل سٹا ف کو خصوصی احتیاط کر نے کے پابند ہونگے- آرڈیننس کے تحت احکامات کی خلاف ورزی پر پہلی مرتبہ 2 ماہ قید اور 50 ہزار تک جرمانہ ہو گا - دوسری مرتبہ خلاف ورزی کی صورت میں کسی شخص کو 6 ماہ تک قید اور 1 لاکھ تک جرمانہ کیا جائے گا-
تازہ ترین