• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجلس وحدت مسلمین کا المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے وطن عزیز کو درپیش کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال، ناگہانی آفات اور غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سیل مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کی سربراہی میں اپنی خدمات سر انجام دے گا۔اے ڈی ایم سی کے قیام کے اعلان کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکنوں نے ملک بھر میں اپنی رضاکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
تازہ ترین