• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا عذاب الٰہی‘مساجد کو آباد کیا جائے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ کورونا عذاب الٰہی ہے۔جو سرعام بے حیائی پھیلانے والی مدر پدر آزاد خواتین اور ان کی بے ہودہ سوچ کی سزا ہے۔ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اللہ کے غیض و غضب کو دعوت نہ دی جائے لیکن ان کو روکنے والا کوئی نہیں تھا ۔اب ہرجانب لاک ڈائون کرنے والے حکمران اس وقت ان مٹھی بھرعناصرکوروک لیتے توشایداس عذاب سے قوم دوچارنہ ہوتی، عذاب سے نجات کا واحد ذریعہ اللہ کے گھر کوآبادکرنے میں ہے، مسلمان اس عذاب سے نجات کیلئے مساجدکوآباد کریں اور پابندی کیساتھ نمازکی ادائیگی اورذکرواذکارکااہتمام کریں ، صوبے بھر میں ختم قرآن اور ختم بخاری میں کوروناوائرس کی روک تھام اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی اجتماعی دعائیں کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے احکامات میں نہ صرف انسانوں بلکہ تمام مخلوقات کی خیر خواہی اور بھلائی ہے۔ محتاجوں،غریبوں ، یتیموں اور ضرورت مندوں کی مدد، معاونت اور دلجوئی کرنا اسلام کا حکم ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے لاک ڈائون سے عوام کونان شبینہ کامحتاج نہ بنایا جائے ۔عوام سے جینے کا حق اور دو وقت کی روٹی نہ چھینی جائے ۔لاک ڈائون سےآج ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے ۔
تازہ ترین