• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدہ صوبہ زندگی موت کا مسئلہ ہے، غافل نہیں رہ سکتے، سرائیکستان صوبہ محاذ

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبے کا مسئلہ زندگی موت کا مسئلہ ہے، ایک پل کیلئے بھی غافل نہیں رہ سکتے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائیکستان صوبہ محاذ کے رہنماؤں کرنل (ر) عبدالجبار خان عباسی، خواجہ غلام فرید کوریجہ ، عاشق بزدار، ملک خضر حیات ڈیال ، مہر مظہر کات نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن یا کرفیو کا فیصلہ ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں، ریلوے ٹرینوں کی بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی طرف سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں سرائیکی جماعتوں کو نظرانداز کر کے وسیب کے کروڑوں لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کی گئی ہے ، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس پر بنائی جانے والی ٹاسک فورس میں سرائیکی جماعتوں کو شامل کیا جائے۔
تازہ ترین