ملتان (سٹاف رپورٹر) مسافر ٹرینوں اور روڈ ٹرانسپورٹ کی بندش سے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ راستے بند ہونے کی وجہ سے ملازمین کی حاضری دس فیصد سے بھی کم ہے جبکہ چند فیصد حاضر ملازمین ہی دفتری امور سر انجام دے رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن بند ہونے سے ڈویژنل دفاتر اور ریلوے ہیڈ کوارٹر کو بھی بند ہونا چاہیے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔