ملتان(سٹاف رپورٹر) پشاورسے کراچی جانے والی رحمان باباایکسپریس کی اکانومی کلاس بوگی کاپریشرپائپ شیرشاہ اورشجاع آبادکے درمیان منگل اوربدھ کی درمیانی شب تین بجے کہ قریب پھٹ گیاجس کے باعثٹرین کورکناپڑا ، بعدازاں کیرج ویگن سٹاف نے پریشرپائپ کرٹھیک کرکے ٹرین کوروانہ کردیا۔تاہم اس دوران ٹرین وہاں 30منٹ تک کھڑی رہی ۔