برطانیہ کے پرنس چارلس میں عالمی وبا کورونا کی تشخیص کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کئے جانے لگے کہ ان کو کس سے یہ جان لیوا وائرس منتقل ہوا؟
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد بھارتی گلوکارہ کنیکا کپور جو حال ہی میں امریکا سے بھارت واپس آئیں ہیں اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
کنیکا کمار اور پرنس چارلس کی تصویریں سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ زیر گردش ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنیکا کا پرنس چارلس میں کورونا کی تشخیص سے کوئی لینا دینا نہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر جو تصویریں زیر گردش ہیں وہ 2015 کی ہیں۔
مذکورہ تصویر ڈچیس آف کارنیول کی جانب سے منعقدہ ایک چیریٹی پروگرام کی ہے، چیریٹی پروگرام میں کنیکا نے بھی شرکت کی تھی جہاں ان کی ملاقات پرنس چارلس سے ہوئی۔
گزشتہ روز پرنس چارلس میں کورونا کی تشخیص کے بعد تقریباً 5 سال بعد کنیکا کی تصویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی گلوکارہ کا کورونا ٹیسٹ 3 مرتبہ مثبت آچکا ہے۔