• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا جیسی وبا کے خلاف ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے، مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے وفاقی وزراء، چاروں وزرائے اعلیٰ، چیئرمین این ڈی ایم اے، معاونین خصوصی بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس سے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔

اجلاس کے دوران تمام وزرائے اعلیٰ نے صوبوں کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے۔

اجلاس میں کورونا وائرس، جزوی لاک ڈاؤن، کاروبار، روزگار، ٹرانسپورٹ کی بندش کے معاملات پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین